27 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے صوبۂ غزنی میں مسلح دہشتگردوں نے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو ایک بس سے اتار کر انہیں قتل کردیا-

ابنا: غزنی کے گورنر کے ڈپٹی محمد علی احمدی نے آج کہا کہ کابل سے غزنی آنیوالی ایک مسافر بس کو مسلح افراد نے روک کر اس میں سوار ہزارہ قبیلے کے 5 افراد کو اتارکر انہیں قتل کردیا-رپورٹ کے مطابق ان افراد کی لاشیں غزنی کے "اندر " ضلع کے قریب مل گئی ہیں –احمدی نے دہشتگردی کی اس واردات میں طالبان کو ملوث بتایا -......./169