ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر جناب ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج تہران میں منعقد ہونے والے چھٹے بین الاقوامی فارابی فیسٹیول میں جس میں محققین ، علما و دانشور شریک تھے کہا کہ علم کی کوئي حد و انتہا نہیں ہے اور علم انسان کو انسان کامل کی شناخت و فہم کے نزدیک کردیتا ہے۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انسان اہم ترین مخلوق ہے کہا کہ حقیقی علم وہ ہے جس سے انسان حیوانیت کے مرحلے سے گزر کرانسانی و ملکوتی عالم تک پہنچ جاتا ہے اور ہر وہ علم جو انسان کی دست گيری کرکے اس کو بلندیوں تک پہنچا دے علم شمار ہوتا ہے۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس تقریب میں اپنی تقریر سے پہلے علمی میدان میں نمایاں کام کرنے والی سات اہم شخصیات کو انعامات سے بھی نوازا۔...../169
27 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360331
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ علمی کامیابیوں کی کوئي انتہا نہیں ہے اور ہرعلمی کام لامتناہی ہوتا ہے۔