26 اکتوبر 2012 - 20:30

ناوابستہ تحریک نے سوڈان پر صہیونی ریاست کے فضائی حملے کی مذمت کی –

ابنا: سوڈان پر صہیونی ریاست کے فضائی حملے کے ردعمل میں ناوابستہ تحریک نے ایک بیان جاری کرکے اس حملے کوسوڈان کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دےکر اسکی شدید مذمت کی –

ناوابستہ تحریک نے اپنے بیان میں  سوڈان پر صہیونی حملے کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا –

یاد رہے گذشتہ منگل کو صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے سوڈان کی سرزمین پر حملہ کرکے خرطوم میں ایک اسلحہ فیکٹری پر بمباری کی جسکے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئےتھے۔ -

.....

/169