26 اکتوبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست کے فوجیوں نے رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے دسیوں افراد کو زخمی کردیا ۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے رام اللہ کے مغربی علاقے بلعین میں فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں ، آنسو گیس کے گولوں اور کریکر بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں فلسطینیوں کے علاوہ امن کے لئے کام کرنے والے متعدد غیرملکی افراد بھی شامل ہیں۔فلسطینیوں نے یہ مظاہرہ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ اقدامات کے خلاف عوامی مزاحمتی کمیٹی کی اپیل پر کیا تھا۔ مظاہرین نے غاصب اسرائيل کے دشمنانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے اتحاد پر زور دیا۔
.....

/169