ابنا: مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ قدس بریگیڈ کے ترجمان ابو احمد نے آج غزہ پٹی کے فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے حملوں اور مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین مناسب موقع پر ان حملوں کا جواب دیں گے۔تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی عہدیدار خالد البطش نے بھی صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی اور دشمن کے مقابلے میں استقامت کو فلسطینی عوام کا حق قرار دیا ہے اور مختلف فلسطینی گروہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض حکومت کی جارحیت کے خلاف ڈٹ جائیں اور دشمن کے قبضے کے خاتمے کے لۓ اس کی حالیہ جارحیت کا دندان شکن جواب دیں۔واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صہیونی ریاست کے حملوں میں نو فلسطینی مسلمان شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگۓ ہیں۔ ......./169
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359832
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے مجاہدین نے صہیونی ریاست کے حملوں اور مظالم کے خلاف جوابی کارروائی پر تاکید کی ہے۔