ابنا: نوذر شفیعی نے پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران لبنان کے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے ہمیشہ سے اسلامی ممالک میں قومی اختلافات پیدا کر کے ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ نوذر شفیعی نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کو قومی اختلافات میں الجھانا عالمی سامراج اور صیہونی حکومت کی دلی خواہش ہے لیکن مسلمان اقوام کو یورپ کی سازشوں سے آگاہ رہنا چاہۓ۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کے دن لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اس ملک کی قومی سلامتی کے خفیہ ادارے کے سرابرہ وسام الحسن کے مارے جانے کے بعد اس ملک میں حالات کشیدہ ہیں اور مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔...../169
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359829
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن نوذر شفیعی نے کہا ہے کہ یورپ سامراج کی زیر قیادت لبنان میں قومی اختلافات پیدا کر کے اسلامی دنیا اور استقامت کی فرنٹ لائن کی حیثیت کے حامل ملک پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔