25 اکتوبر 2012 - 20:30

چین نے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک میں جنگ بندی کا احترام کریں۔

ابنا: چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شین ہوا  نے شام کی  حکومت کے مخالفین کی حمایت کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے سلسلے میں تعاون کریں۔ چین کے ذرائع ابلاغ نے بقر عید کی مناسبت سے شام میں جنگ بندی اور بشار اسد کی جانب سے اس کی حمایت کۓ جانے کو ایک اہم موضوع قرار دیا ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی برادری خصوصا شام میں مسلح افراد کی حمایت کرنے والے ممالک ان کو جنگ بندی پر مائل کریں۔ شین ہوا نے مزید کہا ہے کہ ان کو دوسرے ممالک میں مداخلت کے بجائے شام میں قیام امن اور اس ملک کے عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہۓ۔ اور ان ممالک کو جان لینا چاہۓ کہ شام کے عوام اپنے ملک کا فیصلہ خود کریں گے۔...../169