ابنا: حسن قشقاوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایٹمی معاملے سے متعلق ایران اور امریکہ کے درمیان راست مذاکرات پر مبنی روزنامہ نیویارک ٹائمز کا دعوی انتخابی مہم کا حصہ اور سیاسی فائدے کے لئے کیا گیا ہے۔انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے متعدد مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں ، جن میں امریکہ کا نمائندہ بھی شریک رہا ہے ، ایران کا موقف پوری طرح شفاف رہا ہے اور کوئي چیز پوشیدہ نہیں ہے۔حسن قشقاوی نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے موقع پر نیویارک ٹائمز اخبار میں شائع ہونے والے اس طرح کے دعوے کو پرانا حربہ بتایا اور کہا کہ اس طرح کے کام تشہیراتی ہیں اور انتخابی کمیٹیاں امریکی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کے دعوے کرکے اپنے مطلوبہ اہداف کی خواہاں ہیں۔
.....
/169