24 اکتوبر 2012 - 20:30

بحرین کے انقلابیوں نے اس ہفتے کو " طاغوت سے برائت " کا ہفتہ قراردیاہے۔

ابنا: بحرین کے انقلابیوں نے محاصرہ شدہ علاقے العکر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس ہفتے کو " طاغوت سے برائت " کا ہفتہ قراردیاہے ۔ چودہ فروری اتحاد کے اراکین نے کہا ہے کہ بحرین کی عوامی تحریک کو جاری رکھتے ہوئے اس ہفتے کو ہم " طاغوت سے برائت کا ہفتہ" قرار دیتے ہیں۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی فورس نے گزشتہ جمعرات سے العکر علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آل خلیفہ کی فوج اور پولیس العکر علاقے کے لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر بھی تعینات ہے تاکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔
خبری ذرائع نے محاصرہ شدہ علاقے العکر میں حالات ابتر ہونے کی خبردی ہے۔العکر علاقے میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی ہے اور اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کی پولیس نے ایک حاملہ عورت کو آپریشن کے لئے اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے وہ حاملہ عورت شہید ہوگئي۔
.....
/169