ابنا: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹون کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے آکولہ ضلع کے آکوٹ علاقے میں ہندو شرپسندوں نے کل شام فساد برپا کرکے مسلمانوں کے 25 مکانات کو آگ لگا دی جبکہ اس موقع پر 4 افراد ہلاک اور کم از کم 25 دیگر زخمی ہوگئے –رپورٹ کے مطابق ہندو شرپسندوں نے درگا دیوی و سرجن جلوس پر پتھر پھینکنے کو بہانہ بناکر منظم طریقے پر فساد شروع کردیا اور مسلمانوں کے متعدد گھروں کوآگ لگادی-
ادھر نانڈیر میں شرپسندوں نے جامع مسجد پر پتھراؤ کرکے متعدد مسلمانوں کو زخمی کردیا ہے –
دوسری جانب ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بھی ہندو شرپسندوں نے مساجد پر رنگ پھینک کر فساد برپا کیا ہے – فیض آباد میں فسادیوں نے مسلمانوں کی درجنوں دکانوں کو آگ لگا دی ہے –
مسلم تنظیموں نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے -
.......
/169