23 اکتوبر 2012 - 20:30

غاصب غاصب صیہونی حکومت کے حکام نے ایک بار پھر غزہ پر وسیع حملے کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

ابنا: صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیر کے دن چارفریقی کمیٹی کے نمائندے ٹونی بلئیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر ایک بڑے حملے کے لئے تیار  ہو رہا ہے ادھر صیہونی فوج کے سربراہ بنی گلانتس نے فوجی کمانڈروں کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ غزہ پر حملہ یقینی ہے ۔ غاصب صیہونی حکومت ایسے حالات میں غزہ پر حملوں کی دھمکیاں دے رہی ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں اس نے غزہ پر متعدد حملے کر کے غزہ کے کئی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے۔غزہ پر حالیہ حملوں سے پتہ چلتا ہے  کہ غاصب صیہونی حکومت زرو زبردستی اور تشدد سے اپنے اھداف حاصل کرنا چاہتی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے ان اقدامات نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اس حکومت کی ماہیت ظلم وستم پر استوار ہے۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ عالمی اداروں کی خاموشی اور مغرب کی مسلسل حمایت نے اس حکومت کو اتنا جری کردیا ہے کہ وہ بغیر کسی روک ٹوک کے مظلوم فلسطینیوں پر  غیر انسانی ظلم و تشدد روا رکھے ہوئے ہے۔ غزہ پر حالیہ حملوں کے حوالے سے غاصب صیہونی حکومت کا ایک ھدف یہ بھی ہے کہ وہ گذشتہ چند دنوں میں غزہ پر ہونے والے حملوں سے رائے عامہ کی توجہ ہٹائے اور اس کے ساتھ ساتھ رعب و وحشت کا ماحول پیدا کرکے علاقے کے ممالک کو اپنی توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں منوانے پر مجبور کرے۔بعض تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ  غاصب صیہونی حکومت غزہ پر حملوں کی دھمکیوں اور حملے کی تیاری کی خبریں دیکر اپنی پرانی شکستوں اور ملک کے داخلی مسائل پر پردہ ڈالنےکے لئے کوشاں ہے اور رائے عامہ کی توجہ  کو اسرائیل کے داخلی اختلافات سے ہٹانا چاہتی ہے ۔بعض تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی داخلی کشیدہ صورت حال اور لبنان اور غزہ کی گذشتہ شکستوں کے خوف کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت میں غزہ پر کسی بڑے حملے کی ہمت نہیں ہے اور موجودہ دھمکیاں  ایک سیاسی چال کے علاوہ کـچھ نہیں....../169