ابنا: ہندوستان کے وزیر داخلہ سوشیل کمار نے پیر کے دن دعوی کیاتھا کہ ہندوستان کے پاس ایسی معلومات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ دہشتگرد اسلام آباد حکومت کی مدد کے ساتھ ہندوستان کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں۔پاکستانی وزارت خارجہ نے منگل کے دن ایک بیان جاری کر کے تاکید کی ہے کہ پاکستان شدت کے ساتھ ان بیانات کو مسترد کرتا اور بے بنیاد قرار دیتا ہے اور ہندوستانی حکومت کو جان لینا چاہۓکہ بعض افراد کی جانب سے اس طرح کے غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے دونوں ممالک کے بہتر ہوتے ہوئے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچتا ہے....../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359196
پاکستانی وزارت خارجہ نے دہشتگردوں کو ہندوستان کی سرزمین میں داخلے میں مدد دینے پر مبنی ہندوستانی حکام کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔