23 اکتوبر 2012 - 20:30

رو‎س کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مراکز میں کسی طرح کی غیر قانونی سرگرمی کا کوئي ثبوت نہیں ملا ہے۔

ابنا: سرگئي لاوروف نے منگل کے دن روس کے سرکاری اخبار راسیسکایا گازتا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئي ثبوت نہیں ہے کہ ایران نے فوجی ایٹمی پروگرام کا فیصلہ کیا ہے۔ سرگئي لاوروف نے مزید کہاکہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی زیر نگرانی جاری ہے ۔ روسی وزیر خاجہ نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی مراکز میں کسی طرح کی ممنوع سرگرمی کا مشاہدہ نہیں کیا گيا ہے۔.....169/