22 اکتوبر 2012 - 20:30

گزشتہ دنوں کراچی میں کالعدم ملک دشمن جماعت (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے زوہیب زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کل رات کراچی کے علاقے ناظم آباد بلاک ایم تھانہ تیموریہ کی حدود میں 3 شیعہ مومنین کو فاسٹ فورڈ سینٹر کی دوکان میں نشانہ بنایا تھا دہشتگردوں کی فائرنگ سے تینوں مومنین شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا تھا انھیں زخمیوں میں 30 سالہ زوہیب ولد علی حسن بھی شامل تھے جو اب سے کچھ دیر پہلے زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آخری اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے 30 سالہ زوہیب ولد علی حسن کو غسل و کفن کے لیے آغا خان اسپتال سے مرکزی امام بارگاہ ملیر منتقل کردیا گیا ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومتی نا اہلی اور سکیورٹی اداروں میں بیٹھے متعصب افسران برارہ راست شیعہ نسل کشی کا سبب بن رہے ہیں۔ پولیس رینجرز خود ان دہشتگردوں کی لگام دینے میں ناکام رہی ہے۔ کالعدم ہونے ک باوجود سپاہ صحابہ کی جانب سے اپنی سرگرمیاں بحال رکھنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

.....

/169