22 اکتوبر 2012 - 20:30

شامي فوج نے ملک کے مختلف علاقوں ميں ايک سو آٹھ غيرملکي دہشت گردوں کو گرفتار کرليا ہے -

ابنا: شامي فوج نے مختلف کاروائيوں ميں ان غيرملکي دہشت گردوں کو گرفتار کيا ہے جن ميں چھياليس دہشت گرد تيونس اور بقيہ ديگر عرب ملکوں اور افغانستان سے تعلق رکھتے ہيں -يہ دہشت گرد شام ميں ہونے والے بيشتر بم دھماکوں ميں ملوث رہے ہيں - شامي فوج نے اسي طرح ايک مشترکہ کاروائي کے دوران صوبہ حمص کے الوعد نامي علاقے ميں ستر غير ملکي دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے -شامي ذرائع کا کہنا ہے کہ شام ميں عوام اور حکومت کے خلاف دہشت گردي اور جنگ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق ايشيائي، يورپي اور افريقي ملکوں سے ہےدريں اثناء شام کے صدر بشار اسد نے ايک فرمان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ  ان سبھي جرائم پيشہ لوگوں کو معاف کرديا جائے گا جنھوں نے آج منگل سے پہلے تک جرائم کا ارتکاب کيا ہوگا- البتہ عام معافي کے اس اعلان ميں دہشت گردانہ جرائم شامل نہيں ہيں -شام کے صدر نے دومہينے قبل بھي عام معافي کا اعلان کيا تھا -

.....

/169