22 اکتوبر 2012 - 20:30

عرب و افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سب کی جانب سے شامی عوام کے مفادات پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے ۔

ابنا: انھوں نے آج تہران میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگڈانف سے گفتگو میں شام کی تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ مختلف فریقوں کے نظریات میں ہم آہنگی پیدا ہوتی جارہی ہے اور سب، اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ شام کے سیاسی حل پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ روس کے صدر کے خصوصی نمائندے اور مشرق وسطی کے امور میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگڈانف، عرب و افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی دعوت پر آج علی الصبح ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں ۔

.....

/169