22 اکتوبر 2012 - 20:30

ترکی کی وزارت خارجہ نے مذاکرات کے بارے میں صہیونی ریاست کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیل ، میڈیا کے ذریعہ ترکی کو مذاکرات کا پیغام دینے کے بجائے انقرہ کی توقعات پوری کرے –

ابنا: انقرہ میں صہیونی ریاست کے سابق سفیر اور صہیونی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے ڈائرکٹر نے آج ترکی کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیل ترکی کے ساتھ بغیر کسی پیشگی شرط کے مذاکرات کا خواہاں ہے – اس نے کہا کہ مرمرہ جہاز پر حملے اور شام کے حالات پر ترکی سے مذاکرات کےلئے تیار ہیں –ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی ریاست کی اس تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اسے ہماری توقعات پوری کرنا ہونگی –اس سے قبل ترکی کے وزیر اعظم اردوغان نے کہا تھا کہ صہیونی ریاست سے تعلقات کی بحالی ، ترکی کے بحری جہاز پر حملے کی بابت اسکی باضابطہ عذرخواہی ، اس کا ہرجانہ ادا کرنا اور اسی طرح غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے سے مشروط ہے -

.....

/169