ابنا: بدھسٹ دہشتگردوں نے کل رات راکان ریاست کے سیتوہ ضلع میں مسلمانوں کے دو گاؤں پر حملہ کرکے انکے گھروں کو جلا دیا جبکہ اس موقع پر کم از کم گیارہ مسلمان بدھسٹ دہشتگردوں کےہاتھوں جاں بحق ہوگئے –رپورٹ کے مطابق حملہ آور دہشتگردوں کو فوج اور سیکوریٹی فورسیز کی حمایت بھی حاصل تھی –شدت پسند بدھسٹوں نے اس سے قبل اسلامی تنظیموں کی جانب سے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں کی امداد کو میانمار کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دی تھی -
.....
/169