ابنا: ایران کی بحریہ کے تعلقات عامہ کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل عطاءا۔۔۔ صالحی نے آج تھران میں ایران کی بحریہ کے یونٹوں اور علاقائی کمانڈروں کے اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن ملت ایران کے غیر متوقع ردعمل سے خوف میں مبتلا ہے کہا کہ ایران پر فوجی حملہ اور اس ناگوار و باعث شرمندہ نتائج ، اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمن کے ہر قسم کے تحرّک کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں -اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ مغرب یہ تصور کرتا ہے کہ ملت ایران پر دباؤ اور پابندیوں کے ذریعے وہ ایران کو تسلیم کرنے پر مجبور کرلے گا ، جبکہ ملت ایران گذشتہ تیس برسوں سے اس قسم کے دباؤ اور پابندیوں کو برداشت کررہی ہے اور یہی وجہ ہے موجودہ صورت حال کو بھی سربلندی کے ساتھ گزار رہی ہے ۔
.....
/169