19 اکتوبر 2012 - 20:30

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحرين کي شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے بڑي تعداد ميں شہريوں کو گرفتار کرليا ہے-

ابنا: بحرين کي شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں غاصب سعودي فوجيوں کي حمايت حاصل ہے، ملک کے مشرقي علاقے عکر ميں درجنوں لوگوں کو گرفتار کيا ہے-کہا جارہا ہے کہ سيکورٹي اہلکاروں نے عکر کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور کسي کو بھي اس علاقے ميں جانے اور يا باہر آنے کي اجازت نہيں دي جارہي ہے -دوسري جانب سيکڑوں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے سترہ اور نويدارت شہر کي سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے اور ملک کے بادشاہ شيخ حمد مردباد کے نعرے لگائے-خودکار ہتھياروں سے ليس سيکورٹي اہلکاروں نے جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کرنے والے پرامن مظاہرين کے خلاف طاقت کا آزادانہ استعمال کيا اور انہيں منتشر کرنے کے لئے زہريلي آنسو گيس کے گولے داغے-مظاہرين ملک کے بادشاہ اور ديگراعلي عہديداروں کے عوامي قتل عام کے جرم ميں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے-درايں اثنا بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جميعت الوفاق کے رکن نے رشيا ٹوڈے کو انٹرويو ديتے ہوئے عالمي برداري سے اپيل کي ہے کہ وہ بحرين کي شاہي حکومت کے خلاف سخت اقدامات کرے-  انہوں نے کہا کہ شاہي حکومت سفارت کاري کے ذريعے بات ماننے والي نہيں بلکہ اس کے خلاف سخت اور موثر اقدامات کي ضرورت ہے-

.....

/169