18 اکتوبر 2012 - 20:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ سامراجی دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ملت ایران سختیوں کو برداشت کرکے خداکے فضل و کرم سے دشمنوں کو ناکام بنادے گي۔

ابنا: آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ دشمن نے آئندہ صدارتی انتخابات تک   ایران پر دباؤ برھایاجائے، ملک کےحالات کو بحرانی ظاہر کیا جائے، معاشرے میں مایوسی اور ناامید کی فضا قائم کی جائے، ایسا ظاہر کیا جائے کہ ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے پر ایران کے اصرار کی وجہ سے پابندیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے نیز افواہیں اور چھوٹا پروپگينڈا کرنے کی سازشیں تیار کی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے اعتقادات کی بنا پر اسلامی حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور ملت ایران اس وقت دشمن کے مقابل بھر پور طاقت کا احساس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک جو خود بھیانک بحرانوں میں مبتلا ہیں ایران کے داخلی حالات کو بحرانی ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ممالک یہ پروپگينڈا کررہے ہیں کہ ایٹمی پروگرام پر ایران کے اصرار کی وجہ سے اس پر پابندیاں لگائي ہیں جبکہ تیس برسوں قبل ایران کسی طرح کے ایٹمی پروگرام کا حامل نہیں تھا لیکن مغربی ملکوں نے اس وقت بھی ایران پر پابندیاں لگارکھی تھیں۔ خطیب جمعہ تہران نے ہاٹ برڈ سے ایران کے چینلوں کی نشریات کے بند کئےجانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ تو آزادی بیان کے حامی ہیں ایران کے چند چینلوں کو برداشت نہیں کرسکتے جو حق کا پیغام نشر کرتے ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین کو امن کا نوبل انعام دئےجانےکے بارے میں کہا کہ بڑی عجیب بات ہے کہ یورپی یونین جو الجزائر،عراق اور افغانستان میں لاکھوں انسانوں کے قتل عام میں شریک ہے اسے امن کا نوبل انعام دیا جارہا ہے۔

.....

/169