18 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان میں مسلمانوں کے مابین اتحاد یکجہتی کے فروغ اور سامراجی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اس ملک کی مذھبی جاعتوں نے ایک بار پھر متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دینی جماعتوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام فے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث، اسلامی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان کے عہدے دار شریک ہوئے، ماضی میں متحدہ مجلس عمل میں سرگرم کردار ادا کرنے والی جماعتیں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گرو پ کے عہدے دار اس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایم ایم اے کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے جو ملکی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

.....

/169