17 اکتوبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا –

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کے دو ایف 16 طیاروں نے آج صبح غزہ کے مشرقی علاقہ الزیتون پر دو میزائل داغے جسکے نتیجے میں صرف مالی نقصان ہوا –
صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے کل شام بھی فلسطینیوں کے ایک سیکورٹی مرکز پر میزائل حملہ کیا جبکہ کل صبح بھی القسام بریگیڈ کے ایک فوجی مرکز پر حملہ ہوا -
گذشتہ چار دنوں میں صہیونی فوج نے بارہا غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے جسکے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ۔

.....

/169