ابنا: جنرل حسین سلامی نے بیت المقدس کی طرف نامی فوجی مشقوں کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی ریاست کے پاس طویل مدت دفاعی اسٹراٹیجی نہیں ہے اور اس کے جنگي ساز وسامان اور دفاعی سسٹم طولانی جنگ میں کام نہیں آسکتے اور اگر صہیونی ذرائع ابلاغ کی نفسیاتی جنگ نہ ہو تو یقینا صہیونی فوجوں کو شدید نقصان پہنچایا جاسکتا ہے ۔ سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی ہونے کے بارے میں دشمنوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے عقائد کے مطابق دفاعی ڈاکٹرائين میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری حرام ہے ۔ واضح رہے کہ بیت المقدس کی طرف نامی فوجی مشقیں آج تہران میں شروع ہوئي ہیں ۔ ان فوجی مشقوں میں رضا کار فوج بسیج کے سریع الحرکت یونٹ حصہ لے رہے ہیں ۔
.....
/169