16 اکتوبر 2012 - 20:30

ہندوستان کی برسراقتدار جماعت کانگریس پارٹی نے تاکید کےساتھ کہاہے کہ نئی دہلی ایران سے تیل خریدنے کے بارے میں امریکی پابندیوں کوکوئی اہمیت نہيں دیتی۔

ابنا: کانگریس پارٹی کےترجمان راشدعلوی نے آج ارنا کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئےکہاکہ ایران کےساتھ ہندوستان کےگہرے تعلقات ہيں اور اسے ایران سے تیل خریدنےکی ضرورت ہے۔
راشدعلوی نےکہا کہ ہندوستان ہرگز اس بات کی اجازت نہيں دےگاکہ اس کا اقتداراعلی ایسےمسائل سے متاثرہوجو دوسرے ممالک کی جانب سے ڈکٹیٹ کئے جاتےہيں۔
قابل ذکرہےکہ ہندوستان کےوزیرپٹرولیم نےبھی پیرکےدن تاکیدکےساتھ کہاتھاکہ یہ ملک ایران سے خام تیل کی درآمد جاری رکھےگا۔

.......

/169