16 اکتوبر 2012 - 20:30

ہندوستان کی ریاست مگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ میں اس ملک کی شیشے سے بنی ہوئی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے –

ابنا: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکمل طور پر شیشے سے بنی ہوئی بے حد مضبوط اس چار منزلہ مسجد میں بیک وقت تقریبا دو ہزار افراد جمع ہوسکتے ہیں – رپورٹ کے مطابق اس مسجد کی تیاری میں دو کروڑ روپے لاگت آئی ہے جو کہ مسلم تنظیموں اور دیگر لوگوں کی امداد سے جمع کی گئی ہے –
کانگریس ایم ایل اے اور شیلانگ مسلم یونین کے جنرل سکرٹری سعید اللہ کے مطابق 120فٹ اونچی اور 60 فٹ چوڑی  یہ مسجد شمال مشرقی علاقے کی سب سے بڑی مسجد ہے –
ہندوستان کے وزیر قانون سلمان خورشید کل 18 اکتوبر کو اس مسجد کے دروازے عام لوگوں کےلئے کھولنے کی رسم ادا کریں گے -

.....

/169