16 اکتوبر 2012 - 20:30

ایران کی مساجد کے ثقافتی مراکز کے اراکین نے پیغمبراسلام (ص) کی توہین اور اسلامی فوبیا کاسلسلہ جاری رہنے کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ کريں گے۔

ابنا: ایرانی مساجد کےثقافتی مراکز کے سربراہ جواد عبادی نےاعلان کیا ہے کہ اس مرکز کےاراکین امریکی صہیونی فیلم اورفرانسیسی جریدے کی طرف سے پیغمبراسلام (ص) کی شان میں گستاخی کےخلاف کل جمعرات کےدن پورے ملک میں دھرنادیں گےاور احتجاجی مظاہرےکریں گے۔
محمدعبادی نے تاکید کےساتھ کہا کہ اس مظاہرے میں ایرانی عوام کے مختلف طبقے کے افراد شرکت کرکے عالمی سامراج کے خلاف اپنی نفرت وبیزاری کااعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں گذشتہ چند ہفتوں سے رسول اسلام (ص) کی توہین اورمسلمانوں کےخلاف سامراجی سازشوں کےخلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔

.....

/169