16 اکتوبر 2012 - 20:30

پریس ٹی وی کے ناظرین نے یورپ کی جانب سے ایران کےسیٹیلائٹ چینلوں پر پابندی کوغیرقانونی قرار دیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پریس ٹی وی کےناظرین نے اس مسئلے کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایران کےسیٹلائٹ چینلوں کی سروس بند کرنا ایک غیرقانونی اقدام ہے جس نےآزادی بیان پرسوال کھڑے کردیئے ہيں ۔
پریس  ٹی وی کے ایک ناظرنےکہا کہ یورپیوں کوشرم کرنی چاہئےکہ نوبل کا امن ایوارڈ ایسےعالم میں مغرب کودیاگیاہے کہ وہ آزادی بیان تک پرسوال کھڑےکردیئے ہیں اورانسانوں کے بنیادی حقوق پامال کررہے  ہيں۔
واضح رہے کہ یوٹل سیٹ سٹلائیٹ کمپنی نے خدمات فراہم کرنےوالی آرکیوا کمپنی کو ایران کےسیٹ لائٹ چینلوں کوہاٹ برڈ کی فریکینسیوں سےدکھانےکاسلسلہ روک دینےکاحکم دیاہے۔

.....

/169