ابنا: ايران ميں سماج کے مختلف طبقے ہر روز ، دھرنا دے کر ، مظاہرے اور بيانات جاري کرکے نيز سميناروں کا انعقاد کرکے ، پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي شان ميں گستاخي کي مذمت کرتے ہيں - اس سلسلے ميں شمال مشرقي ايران ميں واقع حوزہ علميہ امام رضا عليہ السلام کے طلاب اور اساتذہ نے ايران کے ديگر شہروں کے ديني مدارس کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ، پير کے دن مظاہرہ کيا جس کے دوران انہوں نے پيغمبر اعظم کي شان ميں گستاخي کے خلاف نعرے لگائے اور اہانت آميز فلم کي شديد مذمت کي –
طلاب اور اساتذہ مظاہرے کے دوران امريکہ مردہ باد ، اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے - ايران کے ديني مدارس کے اساتذہ اور طلاب نے اسي طرح اس پست اور دين مخالف اقدام کے ذمہ داروں کےخلاف ٹھوس اور فوري کارروائي کا مطالبہ کيا.
.......
/169