ابنا: حمید رضا عمادی نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی سٹیلائيٹ ٹی وی چینلوں کو یوٹل سیٹ سے نکالنے کے یورپی یونین کے فیصلے سے یہ صاف ظاہر ہے کہ میڈیا کی آزادی کے اس کے دعوے کھوکھلے ہیں کیونکہ وہ ایرانی میڈیا کی آواز کو برداشت نہیں کرپارہی ہے اور اپنے ملکوں میں زور زبردستی ایرانی میڈیا کی آواز کو سرکوب کرنا چاہتی ہے ۔ پریس ٹی وی کے چیف نیوز ایڈیٹر نے کہا کہ یورپی کمپنی یوٹیل سیٹ نے العالم اور پریس ٹی وی کی نشریات پر کئي مہینوں سے پیراسائٹ بھیج کر خلل ڈالنے کے بعد ہاٹ برڈ ٹراسپانڈر پر سٹیلائيٹ ٹی وی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی کہ ہاٹ برڈ سے ایران کے چینلوں پریس ٹی وی، العالم، الکوثر، سحرعالمی نیٹ ورک ایک اور دو ، قرآن ٹی وی ، خبر چینل ، جام جم چینل ایک اور دو کو ہٹادے اور ان چینلوں کی نشریات بند کردے ۔ حمید رضا عمادی نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے مطابق یوٹیل سیٹ کمپنی دوہزار اکیس تک ایرانی چینلوں کو سیٹیلائیٹ نشریات کی سروس دینے کی پابند تھی۔ انہوں نے کہا جب انہوں نے اس کمپنی سے رابطہ کیا تو اس کمپنی کے ذمہ داروں نے کہا کہ یورپی یونین کی ہدایات کے مطابق انہوں نےایرانی چینلوں کی نشریات بندکرنے کا اقدام کیا ہے اور چونکہ وہ ایک یورپی کمپنی کے لہذا یورپی یونین اور یورپی کمیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا اس کے لئے ضروری ہے ۔ حمید رضا عمادی نے کہا کہ ایرانی چینل عالمی اداروں میں اس مسئلے کو اٹھانے کا حق رکھتے ہیں ۔
.......
/169