15 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی میں ورلڈ سروسس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا ہے کہ ایران اپنے عالمی چینلوں کی نشریات جاری رکھےگا ۔

ابنا: محمد سرفراز نے آج فارس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ہاٹ برڈ ٹرانسپانڈر سے ایران کے بعض سٹیلائٹ چینلوں کی نشریات بند کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ہم اپنے سٹیلائیٹ چینلوں کی نشریات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں مغربی ممالک ملت ایران کی آواز کو دبا نہیں سکتے اور ان کے ان کاموں سے ہمارے چینلوں کے مخاطبین میں اضافہ ہی ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا کہ ایران کے چینلوں پر اس وجہ سے پابندی لگائي گئي ہے کہ وہ مغربی چینلوں سے الگ نظر رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطی کے حالات اور امریکہ اور یورپ میں وال اسٹریٹ جیسے واقعات نیز سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف عوام کی احتجاجی تحریک کہ جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے نیز اس تحریک کے خلاف حکومتوں کی تشدد آمیز پالیسیوں کی بھرپور کوریج ایران کے چینلوں پرپابندی کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک آزادی بیان کی حمایت کے بلند بانگ دعوؤں کے برخلاف آزادی بیان کے مخالف ہیں ۔ ڈاکٹر سرافراز نے کہا کہ ایران کے چینلوں پر پابندی لگانے کی ایک اور بنیادی وجہ ایران پر لگائي گئي پابندیوں کے ساتھ ساتھ مزید دباؤ بڑھانا ہے کیونکہ یوٹیل سیٹ کے عھدیداروں نے کہا ہےکہ ایرانی چینلوں کو یوٹیل سیٹ سے نکالنے کے لئے ان پر مغربی ملکوں کا شدید دباؤ تھا۔     

 .....
/169