14 اکتوبر 2012 - 20:30

مقبوضہ فلسطین کی فضاؤں میں حزب اللہ لبنان کے ڈرون کی پرواز کے بعد صہیونی ریاست نے ایئر ڈیفنس کمانڈر کو برطرف کردیا ہے۔

ابنا: صہیونی ریاست نے ایئر ڈیفنس شعبے کے سربراہ دورون گـبیش کو برطرف کرکے شاحر شوحط کو اسکی جگہ منصوب کردیا ہے۔ صہیونی ریاست نے گرچہ دورون گبیش کے وظیفے کا بہانہ کیا ہے لیکن اصل وجہ حزب اللہ لبنان کے ڈرون کو تلاش کرنے میں صہیونی ریاست کے ایئرڈیفنس سسٹموں کی ناکامی ہے۔ قابل ذکرہے صہیونی ریاست نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں وسیع پروپيگنڈا کیا ہے لیکن حزب اللہ لبنان کے ڈرون نے ان تمام سسٹموں کو ناکارہ ثابت کرکے دسیوں میل اندر تک پرواز کی  اور صہیونی ریاست کے حساس مراکز کی تصویریں ارسال کیں۔ ادھر حزب اللہ کے ڈرون کی پرواز کے بارے میں صہیونی فوج بدستور خاموش ہے۔ جبکہ سی آئي اے نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ صہیونی ریاست دوہزار پچیس تک نابود ہوجائے گي۔ المختصر ویب سائٹ کے مطابق سی آئي اے کی رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائيل کے ہمسایہ ملکوں بالخصوص مصر میں اسلامی تحریکوں کے ظہور سے اسرائيلی اپنے بچوں کے مستقبل کی بابت تشویش کا شکار ہوچکےہیں اور اسرائیل سے واپسی  کے عمل میں شدت پیدا ہوچکی ہے۔

.....

/169