14 اکتوبر 2012 - 20:30

یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کتھیرین ایشٹن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں قبل از وقت پیشرفت کی توقع رکھی جارہی ہے۔

ابنا: کیھترین ایشٹن نے آج لگژمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ یقینا مذاکرات کے لئے وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات میں قبل از وقت پیشرفت حاصل کرلیں گے۔ قابل ذکر ہےاسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا  اعلان کیا ہےکہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ تاکید بھی کی ہےکہ اس کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری رہے گا۔   

.....

/169