13 اکتوبر 2012 - 20:30

لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کی پرواز کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

ابنا: عدنان منصور نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار النھار کو انٹرویو کے دوران  صیہونی حکومت کی ایٹمی تنصیبات پر حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی کامیاب پرواز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ لبنان حزب اللہ کے اس اقدام کے تمام نتائج کی ذمےداری قبول کرے گا۔عدنان منصور نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا جنوبی لبنان کے شبعا فارم ، کفرشوبا ، اور غجر دیہات پر اب تک صیہونی حکومت کا قبضہ ہے اور حزب اللہ کا یہ اقدام اسرائیل کے لۓ اس پیغام کا حامل ہے کہ وہ لبنان کی ارضی سالمیت کے خلاف جارحیت سے باز رہے۔

.....

/169