ابنا: بیت المقدس سے غیرملکی خبررساں ایجنسیکی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ اسکے لڑاکا طیاروں نے فلسطینی مجاہدین کے دو ٹھکانون کو غزہ کے شمال میں اور دو ٹھکانوں کو غزہ کے مرکز میں نشانہ بنایا – صہونی فوج نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ یہ حملے اسرائیل کے جنوب پر کل رات ہونیوالے حملوں کے جواب میں کئے گئے –صہیونی پولیس نے بھی اعلان کیا کہ نتیووت پر کل رات راکٹ حملہ کیا گیا جسکے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہونچا-صہیونی فوج کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال غزہ سے صہیونی علاقوں پر 480 راکٹ داغے گئے ۔......./169
12 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 355998
صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے آج تین مرتبہ غزہ پٹی پر حملہ کیا –