12 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقے کورم ایجنسی میں شیعہ طلباء کی بس پر حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے –

ابنا: مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے درّانی علاقے میں آج مسلح شدت پسندوں نے کوہاٹ سے واپسی کے موقع پر شیعہ طلباء اور طالبات کی بس پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے –ایک شیعہ طالبعلم کے مطابق شدت پسندوں نے بس پر فائرنگ کرتے ہوئے اسے روک دی اور بعد میں طلباء پر تیزاب پھینکا۔–گذشتہ منگل کو بھی شدت پسندوں نے مرکزی کرم میں ایک بس پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کیا تھا -......./169