12 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا میں آج ہونیوالے خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 16 افراد جان بحق ہوگئے –

ابنا: پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے مرکزی بازار میں قائم امن لشکر کے دفتر پر  آج خودکش حملہ کیا گیاجسکے نتیجے میں کم ازکم 16 افراد جان بحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے –پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حملہ خود کش تھا۔ دھماکے سے بھاری جانی نقصان کے علاوہ امن لشکر کا دفتر تباہ ہوگیا اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔......./169