11 اکتوبر 2012 - 20:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےسرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر ڈرون طیارہ حزب اللہ کا تھا جو اسرائیل سے اطلاعات کی جمع آوری کے لئے بھیجا گیا تھا اور حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی اسرائیل پرپرواز نہ پہلی تھی اور نہ آخری ہوگی۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےسرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فضا میں پرواز کرنے والا ڈرون طیارہ حزب اللہ کا تھا جو اسرائیل سے اطلاعات کی جمع آوری کے لئے بھیجا گیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل بغیر پائلٹ کے ایک طیارہ اسرائیل کی فضائی حدود میں کافی مدت تک پرواز کرتا رہا اور اسرائیلی فضائیہ نے بڑی مشکل کے ساتھ اس ڈرون طیارے کو پہچان کر نشانہ بنایا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی اسرائیلی سرزمین پر کارروائی کو شیہد حسن ایوب کے نام سے موسوم کرتے ہوئے کہا کہ اس کام میں کافی عرصہ لگا ہے اور شہید حسن ایوب ہی حزب اللہ میں اس کام کے بانی اور مؤسس ہیں اور ہم اس ڈرون طیارے کا نام بھی ایوب ہی رکھیں گے انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کے اس اقدام سے ظاہر ہوگیا ہے اسلامی مقاومت تمام اندرونی اور بیرونی مشکلات کے باوجود غاصب اسرائیل سے غافل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر ہماری یہ پہلی پرواز نہیں تھی اور نہ ہی یہ پروازآخری ہوگی اور دشمن کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنا ہمارا بھی طبیعی اور قدرتی حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کی شام کے اندرونی معاملے میں کوئي مداخلت نہیں ہے اور اس سلسلے میں حزب اللہ پر الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں شام کے بارے میں حزب اللہ کا مؤقف واضح ہے انھوں نے کہا کہ شام میں جاری بحران سے صرف امریکہ اور اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا اور شام کے بحران کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ بالکل آشکار ہے۔

.....

/169