11 اکتوبر 2012 - 20:30

تہران کے خطيب جمعہ نے کہا ہے کہ مغرب اور صہيوني ریاست مشرق وسطي کے علاقے کو غير مستحکم کرنے اور صہيونيوں کے مقابلے ميں مزاحمتي محاذ کو کمزور کرنے کے لئے جنگ کي آگ بھڑکانے کي کوشش کررہے ہيں -

ابنا: تہران کي مرکزي نمازجمعہ کے خطيب حجت الاسلام کاظم صديقي نے نماز کے خطبوں ميں ترکي اور شام کے درميان سرحدي کشيدگي اور جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نيٹو اور صہيوني حکومت کي کوشش ہے کہ  ترکي کو شام کے ساتھ جنگ ميں ڈھکيل کر علاقے کو غير مستحکم کرنے اور غاصب صہيوني ریاست کي غاصبانہ کاروائيوں کے مقابلے ميں مزاحمتي محاذ کو کمزور کرنے کے اپنے منصوبے کو عملي جامہ پہنائيں –تہران کے خطيب جمعہ نے شام کے خلاف ترکي کے ہر طرح کے ممکنہ فوجي اقدام کي مخالفت ميں ترکي کے عوام کے مظاہروں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ترک حکام کو چاہئے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے شام کے ساتھ اپنے مسائل سفارتي طريقوں سے حل کريں اور شام جيسے ہمسايہ اور دوست ملک  پر حملہ کرنے کے تعلق سے علاقے کے باہر کے ملکوں کے فريب ميں نہ آئيں –حجت الاسلام کاظم صديقي نے آل خليفہ حکومت کے مظالم کے باوجود بحريني عوام کے مظاہروں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت اپنے ہي عوام کا قتل عام کرنے کے لئے سعودي عرب اور مغرب سے مدد ليتي ہے اس کا عوام کے نزديک کوئي مقام نہيں ہے اور سرانجام اسے بحريني عوام کے سامنے شکست کا مزہ چکھنا ہي ہوگا-

......

/169