10 اکتوبر 2012 - 20:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرکاری ملازمین نے ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی –

ابنا: سرینگر سے رپورٹ کے مطابق لیبر تنظیموں اور گروپوں کے مشترکہ پلیٹ فارم مشترکہ مشاورتی کمیٹی (جے سی سی ) کی کال پر ملازمین نے ہڑتال کر کے دفاتر کا رُخ نہیں کیا جبکہ سرینگر اور جموں سمیت 22ضلع صدر مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں – ہڑتال کے باعث بیشتر دفاتر میں سناٹا چھایا رہا اور دن بھر کوئی کام کاج نہیں ہوا۔
ملازمین نے15اکتوبر کے سیول سیکرٹریٹ پروگرام پر کاربند رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر انکے مطالبات کو حالیہ معاہدوں کی روشنی میں حل نہ کیا گیا تو سخت گیر احتجاجی مہم شروع کی جائے گی ۔
کشمیر سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق سوپور کے "وڈورا" کالج کے طلباء نے اپنے ساتھیوں پر پولیس حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلباء پر حملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف عدالتی کاروائی کا مطالبہ کیا –
واضح رہے کہ اس کالج کے احتجاجی طلباء اور اساتذہ پر پولیس کے چند روز قبل ہونیوالے حملے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ -

.....

/169