ابنا: یمنی عوام نے مطالبہ کیا کہ انسانیت سوز کاروائيوں کا ارتکاب کرنے پر علی عبداللہ صالح پر مقدمہ چلایا جائے۔ مظاہرین نے یمن کے صدر عبد ربہ منصور کے خلاف بھی نعرے لگائے اور سعودی عرب و امریکہ سے ان کی وابستگي کی مذمت کی۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کے سابق ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح نے امریکہ اور سعودی عرب کے منصوبوں کے تحت قانونی تحفظ حاصل کرنے کے عوض عبد ربہ منصور کو اقتدار سونپ دیا ۔ یمن کے عوام احتجاجی مظاہرے کرکے علی عبداللہ صالح اور اس کے قریبی ساتھیوں پر مقدمہ چلائے جانے کی مانگ کررہے ہیں ۔
.....
/169