8 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ کوئی بھی دشمن، ایران پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا.

ابنا: بریگیڈیرجنرل احمد رضا پوردستان نے کل شام کہا کہ ایران کی فوج ، پوری طاقت سے اپنے اسلامی ملک اور اسلامی انقلاب کے دفاع کےلئے آمادہ ہے – انہوں نے علاقائی اور بعض ایشیائی ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلّح افواج ملک کے دفاع کےلئے مکمل آمادہ ہیں اور ایران کے دشمن بالخصوص امریکہ اور صہیونی حکومت ،ایرانی افواج کی طاقت اور انکی عوامی حمایت سے پوری طرح واقف ہیں اسی لئے ایران پر حملے کی جرات نہیں کرسکتے –ایران کے اعلی حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی جنگ میں پہل نہیں کرےگا تاہم اگر کسی نے ملک پر حملے کی غلطی کی تو اسے دندان شکن جواب دیا جائے گا -......./169