ابنا: یوگنڈا کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے مصر کے صدر محمد مرسی آج صبح یوگنڈا روانہ ہوئے ہیں۔مصر کے صدر محمد مرسی یوگنڈا پہنچتے ہی سیدھے اس ملک کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں جائیں گے۔ اس تقریب میں یوگنڈا کے صدر خطاب کریں گے۔محمد مرسی اس تقریب میں شریک بعض افریقی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ جمہوریہ یوگنڈا 1962 میں برطانیہ کے تسلط سے مکمل طور پر آزاد ہوا ہے۔...../169
8 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 355024
یوگنڈا کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے مصر کے صدر آج صبح یوگنڈا روانہ ہوئے ہیں۔