ابنا: لیبیا کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم مصطفی ابوشاقور کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کےبعد خود انہیں بھی انکے عہدے سے برطرف کردیا-
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مصطفی ابوشاقور کی جانب سے پیش ہونیوالی کابینہ کو پارلیمنٹ کے اراکین نے اعتماد کا ووٹ نہیں دیااور اس فیصلے کے بعد خود وزیراعظم سے بھی نئی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری واپس لے لی گئی –
لیبیا کے قوانین کے مطابق اس ملک کی نئی حکومت کے سربراہ کو پارلیمنٹ منتخب کرتی ہے۔ -
.....
/169