8 اکتوبر 2012 - 20:30

سامراجی ذرا‏ئع ابلاغ نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا ہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگرد سعودی عرب کے ہتھیاروں سے لڑر ہے ہیں۔

ابنا: بی بی سی نے جسے سامراج کا بھونپو کہا جاتا ہے نے اعتراف کرلیا ہے کہ اب یہ بات بالکل کھل کر سامنے آچکی ہے کہ سعودی عرب کے فراہم کردہ ہتھیار شام کی حکومت کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں کو مل رہے ہیں اور یہ دہشتگرد ان ہی ہتھیاروں سے خون خرابہ مچارہے ہیں ۔ ادھر قطر کے وزیر اعظم اور وزيرخارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعتراف کیا تھا کہ ان کی حکومت شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کومالی اور فوجی امداد دے رہی ہے ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں نہایت بھیانک دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئي ۔دھماکے  کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئيں ۔......./169