8 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر داخلہ علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران کی تمام سرحدوں پر امن قائم ہے۔

ابنا: علی عبداللہی نے آج کہا کہ ایران نے اپنی تمام سرحدوں پر بھرپور کنٹرول قائم کررکھا ہے  اور سرحدوں کو پرامن بنانے کے لئے بنیادی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے ہمسایہ ملکوں میں سے اکثر کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کئے ہیں اور ان معاہدوں پر عمل درآمد بھی ہورہا ہے ۔ دریں اثنا پولیس میں نارکوٹکس شعبے کے سربراہ جنرل علی موئدی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران منشیات کی نابودی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔ جنرل علی موئدی نے آج انسداد منشیات کے رابطہ افسروں کی عالمی نشست کے موقع پر کہا کہ ایران کی مشرقی سرحدوں پر شدید کنٹرول کی بنا پر منشیات کی اسمنگلنگ میں کافی کمی آئي ہے ۔ انسداد منشیات کے رابطہ افسروں کی عالمی نشست تہران میں ہورہی ہے ۔
.....
/169