7 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبۂ سندھ میں پیپلزپارٹی کے عوامی جلسے پر کئے گئے مسلح حملے میں 7 افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے –

ابنا: خیرپور میں وزیراعلی قائم علیشاہ کی بیٹی اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی جانب سے بلدیاتی بل کی حمایت میں گذشتہ شب منعقد ہونیوالے جلسے کے موقع پر  مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک اور 10 دیگر کو زخمی کردیا تاہم ایم این اے نفیسہ شاہ محفوظ رہیں – مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ڈی پی او خیرپور عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ جلسے پر  فائرنگ دو قبائل کے درمیان دشمنی کی وجہ سے ہوئی۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد اعلی حکام نے نفیسہ شاہ کے جلسہ میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ نے خیرپور واقعہ پر آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے -

.....

/169