6 اکتوبر 2012 - 20:30

عشرہ امامت اور تاریخی واقعۂ غدیر کی تکریم کی غرض سے "عشرہ غدیر بین الاقوامی اجلاس" تہران میں منعقد کیا جارہا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عشرہ غدیر کا بین الاقوامی اجلاس عشرہ امامت کی عظیم تقریبات کی تمہید کے طور پر ہفتہ 13 اکتوبر 2012 کو صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک امام صادق (‏ع) یونیورسٹی میں منعقد ہورہا ہے۔ اس ایک روزہ اجلاس کا شعار "عشرہ غدیر کا عالمی فروغ؛ اسلامی بیداری میں کردارِ امامت کا تسلسل" ہے اور اس میں دنیا بھر کے 25 ممالک میں حضرات آیات اور علماء نیز سرکاری و فوجی حکام اور علمی و دینی شخصیات اور جامعات و حوزہ علمیہ کے صاحب رائے اساتذہ شرکت اور خطاب کریں گے۔"عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی" اور "صوبہ مازندران کا تکریم غدیر اسٹاف"، "امام صادق (ع) یونیورسٹی ـ تہران"، "تیام بین الاقوامی انسٹیوٹ برائے  مطالعات و تحقیقات مشرق وسطی" اور "تعاون سے "فاؤنڈيشن برائے نادر امراض" کے تعاون سے اس اجلاس کو منعقد کررہے ہیں۔ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل "حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری" نے اس اجلاس کےبارے میں کہا: اس اجلاس میں علمی مباحث و موضوعات اور مسئلہ ولایت کی تشریح کے ساتھ ساتھ اسلامی بیداری میں امامت کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس عالم دین نے کہا: خداوند متعال نے اکمال دین اور اتمام نعمت کو نبوت اور ولایت سے مشروط کیا ہوا ہے اور مسئلہ غدیر، اسلام میں بہت اہم اور بنیادی ہے؛ چنانچہ ولی اللہ کی جانب سے متعین ہوتا ہے اور خداوند متعال نے خود ارشاد فرمایا ہے: "الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا"؛ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ "آج (یوم غدیر) جو میں نے تمہارے لئے ولایت کی نعمت بھیج دی تو تم زمینیوں کا دین کامل ہوگیا۔ انھوں نے کہا: خداوند متعال نے اپنے بندوں پر امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت کا اعلان کرکے ان پر احسان کیا جس طرح کہ اس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو نبی کی حیثیت سے مبعوث فرما کر انسانوں پر احسان کیا۔ خداوند متعال زمین کو کبھی بھی اپنے حجت سے خالی نہيں ہونے دے گا اور اس نے تمام بندوں سے فرمایا ہے کہ "ولی صرف میری طرف سے بندگان کے لئے متعین ہوتا ہے اور اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم صرف اس تعیناتی اور تقرر  کا اعلان فرمائیں گے۔ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا: خداوند متعال نے ولایت کی نعمت نازل فرما کر انسانی کو گمراہی کا شکار ہونے سے چھٹکارا عطا کیا کیونکہ انسانوں کو ہمیشہ کے لئے گمراہی کے لئے راہبر و راہنما اور مثال و نمونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا: آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا بھر میں اسلامی بیداری کی لہر کا سرچشمہ اصولی طور پر اسلام ہی ہے اور اسلام کی بنیاد ولایت اور امامت پر استوار ہے اور امامت دنیاوالوں کے لئے اللہ تعالی کی نعمت ہے۔ حجت الاسلام والمسلمین اختری نے امید ظاہر کی کہ اس اجلاس کا انعقاد مولی الموحدین امیرالمؤمنین علیہ السلام کی بارگاہ میں اظہار عقیدت اور عشرہ غدیر کی تقریبات کی ہمآہنگی اور ارتکاز کی تمہید قرار پائے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مازندران کا تکریم غدیر اسٹاف "آیت اللہ شیخ عبداللہ نظری خادم الشریعہ" کے زیر نگرانی میں فعالیت کررہا ہے اور ہر سال عوامی امداد اور علمی و ثقافتی اداروں کے تعاون سے "10 ذوالحجۃالحرام (عید الضحی) سے لے کر 20 ذوالحجۃالحرام (ایام غدیر) تک" عشرہ غدیر منانے کا اہتمام کرتا ہے۔ ......../110