5 اکتوبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے، خلیج فارس میں ایران مخالف کسی بھی قسم کے اقدام پر خبردار کیا ہے ۔

ابنا: ایڈمرل علی فدوی نے آج جنوبی ایران کے صوبے بوشہر میں خلیج فارس کے شہداء کی یاد میں منائی گئی ایک تقریب میں کہا کہ خلیج فارس میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت ،  محض حماقت ہوگی اور اس کے نتائج انتہا ئی سنگین اور ناقابل تصور ہوں گے ۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے میں کوئی بھی طاقت ایران سے مقابلے کی توانائی نہیں رکھتی کہا کہ جو بھی ایران کی ارضی سالمیت پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے اسلامی جمہوریۂ ایران کی فوج کا دنداں شکن جواب کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

.....

/169