5 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا-

ابنا: چالیس سے زائد اہل سنت جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے کل لاہور میں منعقدہ اپنے اجلاس میں اسلامی مقدسات کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرنے ہوئے پاکستان کے عوام سے مغربی مصنوعات کے بائیکات کا مطالبہ کیا-اجلاس میں شریک مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں نے امریکہ کی نئی شرانگیزی کو اسلامی عقائد کے خلاف کھلی دہشتگردی اور الہی ادیان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش قرار دیا۔ –شرکاء نے اپنے بیان میں گستاخانہ فلم کے کرداروں کے خلاف کاروائی اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس قسم کے توہین آمیز اقدامات کے خلاف قانون سازی کا بھی مطالبہ کیا-ادھر پاکستان کے مختلف شہروں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف کل جمعہ کو احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں لاکھوں مسلم عوام شریک رہے – اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے پرچم نذرآتش کرکے شدید نعرےبازی کی.

.....

/169